مختصر خبریں

139

پاکستان ورکرز فیڈریشن کا کراچی میں پروگرام ہوا۔ کوہ نور سوپ کے مزدوروں نے پکنک منائی۔ IUFکے رہنما قمر الحسن نانا بن گئے۔ وہ اپنی صاحبزادی سے ملاقات کرنے آسٹریلیا گئے ہوئے ہیں۔ آدم جی انجینئرنگ کے منیجر اسحاق فاروقی جسارت صفحہ محنت کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ بوٹ کلب کے مزدور رہنما رفیق صابری علیل ہیں۔MQM لیبر ونگ کے رہنما ناصر بیگ کا موبائل ان کی جیب سے کسی نے چرالیا۔
پیکسار رہنمائوں کی دعا
پیکسار کے محنت کش انور علی کے بڑے بھائی سخت علیل ہیں۔ اس موقع پر پیکسار کے مزدور رہنما کامران علی لیما، فرقان انصاری، شاہ رخ خان اور دیگر نے ان کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔