پرویز مشرف کا جسد خاکی لے کر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

598

کراچی:سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا جسد خاکی لانے والا خصوصی طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔

خصوصی طیارے میں  پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف، صاحبزادے بلال مشرف اور صاحبزادی بھی ساتھ آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی نمازجنازہ منگل کی دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر کراچی میں ادا کی جائے گی، ان کی نمازجنازہ پولوگرانڈ ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سابق صدر پرویز جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد گزشتہ روز قبل دبئی کے امریکن اسپتال میں 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

خیال رہے کہ دسمبر 2019 کو پاکستان کی خصوصی عدالت نے غداری کے الزامات کے تحت انہیں سزائے موت سنائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف کے مرنے کے بعد بھی لاش کو 4دن تک چوک پر لٹکائی جائے۔