شہباز، نواز ملاقات، آرمی چیف تقرر کی سمری آئندہ ہفتے بھجوائے جا نے کا فیصلہ

542

لندن: مسلم لیگ( ن)کے قائد اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں فیصلہ ہوا ہے کہ نواز شریف رواں برس ہی پاکستان واپس آئیں گے، نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے سمری آئندہ ہفتے بھجوائے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) لندن کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لانگ مارچ سے کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے۔ لانگ مارچ کے شرکا سے قانون کے مطابق ڈیل کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق اہم تقرری مقررہ وقت پر وزیراعظم کریں گے، وزیراعظم وطن واپس پہنچ کر حکومتی اتحادی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف رواں برس ہی پاکستان واپس آئیں گے جبکہ نئے آرمی چیف کی تقرری کی سمری اگلے ہفتے بھجوائے جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد شہباز شریف اگلے ہفتے اتحادی رہنماوں سے مشورہ کریں گے۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں مریم نواز، خواجہ آصف، ملک احمد خان، سلمان شہباز اور حسین نواز بھی میں شریک تھے، لیگی رہنماﺅں کی ملاقات تقریباساڑھے تین گھنٹے جاری رہی۔