پنجاب ضمنی الیکشن: اتحادیوں نے لیگی امیدواروں کی حمایت کردی

295

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

 مشیر امور آزادکشمیر وگلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کوختم کرنا ہے،کسی مہم جوئی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

 وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے عمران خان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے گناہوں کا بوجھ ریاست بچانے کیلئے اٹھایا ،عمران خان کا منصوبہ 73 کے نظام کا خاتمہ تھا ۔

 وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اورمشیرامورکشمیرقمر زمان کائرہ نے بدھ کے روز اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

 خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پنجاب اسمبلی کے بیس حلقوں میں ہماری بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے،پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کی قیادت کے شکرگزار ہیں،ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  اتحادی جماعتوں نے مل کر دور نحوست سے جان چھڑوائی،بھاگنے کا آپشن بہت آسان تھا، انتخابات میں جانا آسان تھا،ہم نے حکومت اس لئے سنبھالے رکھنے کا فیصلہ کیا کہ ملک کو مستحکم کیا جائے،اگر نوے دن کےلئے نگران حکومت آجاتی تو آئی ایم ایف سے کون بات کرتا؟