اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا”ایس سی ویمین ان ٹیک ” پروگرام کا آغاز

303

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمیٹڈ نے ” انووینچرز گلوبل پرائیوٹ لمیٹڈ ” کے اشتراک سے ایس سی ویمین ان ٹیک منصوبے کے چوتھے سالانہ مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان میںاب تک اس سماجی ترقیاتی منصوبے کے تین سالانہ مراحل کا کامیاب انعقاد کیا جا چکا ہے۔ ایس سی ویمین ان ٹیک عالمی سطح کا ایک ترقیاتی پروگرام ہے، جس کا بنیادی مقصد : خواتین کو خود مختار بناتے ہوئے، خواتین کے زیر قیادت چلنے والے کاروباری اداروں کی ترقی اور فروغ ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبے میں صنفی عدم مساوات کا خاتمہ اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے معاشرے کے مسائل پر قابو پانا ہے۔ یہ اقدامات اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے عالمی معاشرتی ترقیاتی پروگرام – ” فیوچر میکرز ـ” کا اہم حصہ بھی ہیں، جودنیا بھر میں جدید کاروباری اداروں کے قیام میں معاونت کررہا ہے۔ اس طرح اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی کر کے عالمی سطح پر انسانی مساوات کو فروغ دیتے ہوئے، کمزور طبقات کو بھی معاشی دھارے میں شامل کر رہا ہے ۔پاکستان میں ، “ایس سی ویمین ان ٹیک ” پروگرام کا آغاز سنہء 2019 میں کیا گیا۔ اب تک اس میں 700 سے زائد کاروباری ادارے شرکت کر چکے ہیں، جن میں سے 66 اداروں کی بانی خواتین اس پروگرام سے تربیت مکمل کرکے گریجویٹ ہو چکی ہیں۔ جبکہ ، ان میں سے 19 با صلاحیت خواتین کو کاروباری ترقی کے لیے سرمایہ (سیڈ فنڈنگ) کی رقوم بھی فراہم کی جا چکی ہیں۔اس پروگرام کے ذریعے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک خواتین کی ملکیت میں چلنے والے چھوٹے کاروباری اداروں کی استعداد میں اضافہ کرنے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ پروگرام کے نئے مرحلے کے افتتاح پر اظہار خیال کرتے ہوئے، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریحان شیخ نے کہا کہ: ” ہمارے لیے یہ انتہائی اعزا ز کی بات ہے کہ ، آج اسٹینڈرڈ چارٹرڈ ویمین ان ٹیک پروگرام کے چوتھے سالانہ مرحلے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔