تھیلیسیمیا کے مریض مبتلا بچوں کی جانیں بچانے کیلئے محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ نے خون کا عطیہ دیا

314

سرگودھا: سرگودھا میں تھیلیسیمیا کے مریض مبتلا بچوں کی جانیں بچانے کیلئے محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ نے خون کا عطیہ دیا۔

سیف لائف آرگنائزیشن کے تھیلیسیمیا سنٹر اولڈ ایمر جنسی ڈی ایچ کیو میں داخل تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سلانوالی کے عملہ نے 35 بوتلیں خون کا عطیہ دیا۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق حسن نے بتایا کہ اس سنٹر میں ہر جمعہ کو ان معصوم بچوں کو خون لگایا جاتا ہے۔

جن کی زندگی کی ڈوریں ہمارے اس خون دینے سے چلتی ہیں ہم سب کو چاہئے کہ ہم اپنے خون کا عطیہ دے کر ان کی زندگی بحال رکھنے کی کوشش کریں ۔کسی کی زندگی بچانا بھی ہم سب پر فرض ہے او رصدقہ جاریہ ہے۔

تھیلیسیمیا سنٹر کے انچارج ڈاکٹر تنویر سلہری نے کہاکہ آپ کے  خون کا ایک ایک قطرہ حقدار کو لگے گا جو کہ انسانی ہمدردی کے بنا پر دیا گیا اور یہی خون روز قیامت آپ کی بخشش کاذریعہ بنے گا۔ آپ کا عطیہ کیا گیا یہ خون ضائع نہیں جائے گا۔