انسانی حقوق کا عالمی دن 10دسمبرکو منایا جائے گا

391

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن 10دسمبر جمعہ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں انسانی حقوق کی قدر و اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے۔

اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں انسانی حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں اورسماجی اداروں کے زیر اہتمام سیمینارز،واک،مذاکرے،تقریبات اور مختلف ورکشاپس کا اہتمام کیاجائے گا۔

انسانی حقوق کا عالمی دن ہر برس دس دسمبر کو منایا جاتا ہے پہلی مرتبہ یہ عالمی دن اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 1948ء کو منایا گیا تھا ۔