پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،26 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

277

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو تیزی کا رجحان رہا او ر کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس45ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر 45300پوائنٹس پر جا پہنچا ،کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 30ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم ساڑھے77کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ62.01فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی ،مقامی سرمایہ کاروں اور بروکریج ہائوسز کی فوڈز ،پراپرٹیز ،ٹیلی کام ،سیمنٹ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45400پوائنٹس کی حد بھی عبو ر کرگیا تھا تاہم تکنیکی کریکشن کے سبب انڈیکس اس سطح پر مستحکم نہ رہ سکا مگر مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہی ہوا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای 100انڈیکس میں296.76پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس45072.38 پوائنٹس سے بڑھ کر 45369.14پوائنٹس ہو گیا اسی طرح146.24پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس17429.62پوائنٹس سے بڑھ کر 17575.86پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30831.91پوائنٹس سے بڑھ کر30953.66پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 30ا رب 48 کروڑ48لاکھ42ہزار250روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 77 کھرب20ارب41کروڑ37لاکھ 44 ہزار 825روپے سے بڑھ کر77 کھرب 50 ارب 89 کروڑ85لاکھ87ہزار75روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو9ارب روپے مالیت کے 24 کروڑ10لاکھ69ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 34ارب روپے مالیت کے 41 کروڑ 14لاکھ65ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔