پاکستان مزدور اتحاد ٹریڈ یونین فیڈریشن کے رہنما عبدالستار نیازی نے مزدور رہنما عزیز خان کی ریڈورکرز فرنٹ میں شمولیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈ ورکرز فرنٹ کوئی مزدور تنظیم تو نہیں ہے بلکہ وہ ایک NGO ہے۔ انہوں ے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ریڈ ورکرز فرنٹ نے مزدور یکجہتی کمیٹی کو اُچک لیا ہے، جو آج درست ثابت ہوگیا ہے۔ اب مزدور یکجہتی کمیٹی ریڈ ورکرز فرنٹ میں بدل گئی ہے۔ انہوں نے ٹریڈ یونین رہنمائوں سے اپیل کی کہ وہ ریڈ ورکرز فرنٹ کے سرخ انقلاب سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ ورکرز فرنٹ کے مزدور تحریک پر قبضہ کے خلاف مہم چلائیں گے۔