تین روزہ پاکستان لائف اسٹائل فرنیچرنمائش کا آغاز ہوگیا

321
گورنر سندھ عمران اسماعیل تین روزہ پاکستان لائف اسٹائل فرنیچرنمائش کا افتتاح کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ایکسپو سینٹر میں35 ویں تین روزہ پاکستان لائف اسٹائل فرنیچرنمائش کا آغاز ہوگیا۔ کراچی ایکسپو سینٹرکے دو ہالز پر مشتمل تین روزہ نمائش میں مقامی سطح کے اعلی معیار کے 50 برانڈز مشتہر کیے جارہے ہیں۔ نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کورونا وباء کے نتیجے میں دنیا بھر کی معیشتیں لرز گئی ہیں اور ترقی یافتہ ممالک میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے لیکن عالمی تناظر میں مقابلتا” پاکستان میں اس کے اثرات کم ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری ماضی کے مقابلے میں کئی گنا ترقی کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت انڈسٹری کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی خوہاں ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کے فرنیچر کی کشیدہ کاری کی دنیا بھر میں مانگ ساتھ ہی جدید اور ہلکے فرنیچر میں بھی پاکستانی ہنرمندں نے اپنا آپ منوایا ہے۔