لیبر لیڈران کی توجہ درکار

203

محکمہ محنت حکومت سندھ کی جانب سے کم سے کم غیر ہنرمند ورکرز کی اجرت 25 ہزار روپے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو صنعتکاروں نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی ہے۔ موقف میں کہا ہے کہ سندھ سرکار نے مشاورت کئے بغیر کم سے کم اجرت میں 43 فیصد اضافہ کیا ہے۔ تمام ٹریڈ آرگنائزیشنز کے رہنماؤں نے بھی پریس کانفرنس کرکے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ مزدور رہنماؤں کی جانب سے خاموشی سمجھ سے باہر ہے۔ پائلر، پیپلز لیبر بیورو، این ایل ایف، این ٹی ایف یو سمیت کسی ایک نے ابھی تک مذمت نہیں کی ہے۔ اگست کے پہلے ہفتے میں پیشی ہے۔ ایک پلیٹ فارم کے ذریعے فریق بن جائیں اور معزز عدالت کو سرمایہ داروں کے اداروں میں ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور زمینی حقائق کو واضح طور پر آگاہ کیا جائے ۔