اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت161.50 روپے ہوگئی

138

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قد ر میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.70روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 162.20روپے سے گھٹ کر160.50روپے اور قیمت فروخت 162.30روپے سے گھٹ کر160.60روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں80پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 161.80روپے سے کم ہو کر161روپے اور قیمت فروخت162.30روپے سے کم ہو کر161.50روپے پر آ گئی ۔