فی اونس سونے کی  قیمت میں نمایاں کمی

269

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں1500روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں 57 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1798ڈالر ہو گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1900روپے سستا ہو کر 1 لاکھ 7 ہزار700روپے کا ہو گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت1629روپے کی کمی سے 92 ہزار 335 روپے پر آگئی ۔