چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکولز کھل گئے

458

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولز کھل گئے ہیں جبکہ کلاس رومز میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکولوں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک آج  50 فیصد حاضری کے ساتھ تدریسی عمل شروع ہو گیا ہے اور  کلاس رومز میں طلباء کو کورونا ایس او پیز کے تحت فاصلے سے بٹھایا گیا ہے۔

یاد رہے  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وبا پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی مجموعی صورت حال اور ویکسی نیشن کے عمل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ اب تک 30 لاکھ 35 ہزار 998 کوویڈ ویکسین کے ڈوزز موصول ہوچکی ہیں، جن میں سے 24 لاکھ 66 ہزار 458 ڈوزز استعمال ہوچکی ہیں جبکہ  وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ صورت حال بہتر ہورہ ہے۔

اجلاس میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل کو منگل  سے50 فیصد حاضری کے ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کورونا کی صورتحال میں بہتری کی صورت میں پرائمری کی کلاسز 21 جون سے کھولی جائیں گی ایسا آئندہ فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے سعید غنی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ سندھ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز بروز منگل 15 جون سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کورونا کی صورتحال میں مزید بہتری آنے کی صورت میں پرائمری کلاسز 21 جون سے شروع کردی جائیں گی، تاہم اسکولوں کے سارے عملے کے لیے ویکسی نیشن کروانا لازمی ہوگا۔