بلدیہ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی شہری ڈاکو نکلا

239

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بلدیہ میں ڈاکوؤ ں کی فائرنگ سے ز خمی شہری خود ڈاکو نکلا، اسکا ساتھی گلبرگ میں سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا، زخمی ملزم نے4 روز قبل تھانہ سائٹ بی کے علاقہ میں ڈکیتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا تھا ۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 8 جون کو شہباز خان نامی شخص نے تھانہ سائٹ بی آکر رپورٹ درج کروائی کہ گزشتہ رات پونے ایک بجے فیکٹری کے پاس اسکے بھائی عرفان ولد اورنگزیب کو نامعلوم افراد نے پیٹ میں گولیاں مار کر زخمی کیا ہے جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا،ایس ایچ او تھانہ سائٹ بی انسپکٹر زوار حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ معاملے کو نہایت مہارت سے انٹروگیٹ کیا ،زخمی شخص چونکہ ریکارڈ یافتہ تھا اس لیے مشکوک جانتے ہوئے تفتیش کو آگے بڑھایا گیا تو معلوم ہوا کہ زخمی عرفان نے اپنے جنید نامی ساتھی کے ہمراہ گلبرگ کے علاقے میں ATM سے پیسے لے کر نکلنے والے شہری سے ڈکیتی کی جس پر سیکورٹی گارڈ نے ملزمان پر فائر کیا، سیکورٹی گارڈ کے فائر سے جنید موقع پر ہلاک ہوگیا اور عرفان زخمی حالت میں شیرشاہ آگیا اور تھانہ سائٹ بی میں جھوٹی FIR درج کروائی جبکہ ملزم نے تھانہ سائٹ بی کے ڈکیتی کے مقدمہ الزام نمبر 99/21 بجرم دفعہ 392/394/34 ت پ میں دوران ڈکیتی مدعی کو فائر مار کر زخمی کرنے کا اعتراف کیا، ملزم کو مدعی نے بھی شناخت کیا ہے ،ملزم کی تھانہ سائٹ بی کے دونوں مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے اور مزید کیسز میں گرفتاریاں متوقع ہیں