حکومت نے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی

389

لاہور: پنجاب حکومت نے بچوں اور عملے کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے موسم گرما کے لیے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں سکول صبح 7 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 1 بج کر 15 منٹ تک کھلے رہیں گے جبکہ ریگولر کلاسز  میں جمعہ کے دن  کلاس صبح 11 بج کر 45 منٹ پر ختم ہوگی ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس کے بعد، ڈبل شفٹ والے اسکول صبح 7:45 بجے سے دوپہر 12:15 تک اور دوپہر 12:45 سے شام 5:15 بجے تک کھلے رہیں گے۔

اس سے قبل صوبائی محکمہ تعلیم نے موسم سرما کے لیے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا جو کہ شدید سردی کی لہر کے پیش نظر فروری سے 15 اپریل تک نافذ العمل تھا۔

شدید سردی کی لہر کے دوران صوبائی دارالحکومت اور دیگر شہروں میں لڑکوں کے اسکولوں میں صبح 8:30 سے ​​دوپہر 2:30 بجے تک باقاعدہ کلاسز کا انعقاد کیا جا رہا تھا جبکہ لڑکیوں کے اسکولوں میں صبح 8:15 سے دوپہر 2:15 تک کلاسز کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔