پنجاب حکومت کا پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان

141

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں 5 جون سے پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان کردیا۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 22 اپریل کو ارتھ ڈے منایا جائے گا اور” پلاسٹک کو ناں”مہم کا آغاز ہوگا۔پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال پر مکمل پابندی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام خود کو کینسر سے بچانے کے لیے پلاسٹک بیگ استعمال نہ کریں، کپڑے اور کاغذ کے تھیلے استعمال کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ دکاندار سمیت تمام لوگ پلاسٹک بیگ استعمال نہ کرنیکی مہم میں ساتھ دیں، گھروں میں پلاسٹک کی اشیا اور برتن استعمال نہ کریں۔ یہ ہماری زندگی اور موت کا معاملہ ہے اور ماحول کو بہتر بنانا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ حکام پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی یقینی بنائیں گے۔