گوگل ملازمین کا اسرائیل کیساتھ معاہدے پر احتجاج : 28 ملازمین کو برطرف کردیا

424

نیویارک: امریکی کمپنی گوگل نے اسرائیلی حکومت کیساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج پر اپنے 28 ملازمین کو برطرف کردیا۔

امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے اسرائیلی حکومت کو مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے کے لیے ملٹی نیشنل کمپنی ایمازون سے ایک ارب 20کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا جس کے خلاف گوگل کے ملازمین نے نیویارک سٹی ، سیاٹل اور کیلیفورنیا میں کمپنی کے دفاتر میں احتجاج کیا۔

ملازمین نے گوگل سے اسرائیل کے ساتھ کئے گئے مذکورہ معاہدے کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔گوگل انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کے احتجاج کو دیگر ملازمین کے کام میں رکاوٹ ، کمپنی کی پالیسیوں کے خلاف اور ناقابل قبول رویہ قرار دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ 28 ملازمین کو باقاعدہ تحقیقات کے بعد برطرف کیا گیا ۔

انتظامیہ کے مطابق ملازمین کے احتجاج کی تحقیقات جاری رکھی جائیں گی اور مزید ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گوگل نے نیویارک میں کمپنی کے زیر اہتمام ہونے والے اسرائیلی ٹیک ایونٹ کے دوران فلسطین کے حق میں نعرہ لگانے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر کو برطرف کر دیا تھا۔