روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں، وزیر خزانہ

146

واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی، زرمبادلہ ذخائر مضبوط اور شرح مبادلہ مستحکم ہے جبکہ تجارتی خسارہ میں کمی آرہی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور بلوم برگ حکام درمیان راؤنڈ ٹیبل اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی معیشت سمیت دیگر امور پر بات کی گئی۔

اس دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہیں، آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو 4 فیصد سے تجاوز کرجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مئی میں متوقع ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدرمزید گرنے کا امکان نہیں ہے، روپے کی قدرمیں مزید کمی کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی، روپے کی قدر میں سالانہ روایتی 6 سے8 فیصد سیزیادہ کمی کا کوئی جواز نہیں۔ 

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر اوربرآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ایک وسیع تر توسیعی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے پرعزم ہے۔