روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا

210

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوکر ڈالر کا لین دین278.43 روپے پربند ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر 279.04 روپے پربند ہوا تھا۔ تاہم پیر سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ رہا ہے۔

دوسری جانب یہ اطلاعات بھی موجود ہیں کہ 2025 کے اوائل تک روپے کی قدر میں اضافہ ہوسکتا ہے اور ڈالر 230 روپے پر آسکتا ہے۔