بھارت : عام انتخابات کا آغاز کل ہو گا

216

نئی دہلی : بھارت میں کل سے عام انتخابات کے ساتویں مرحلے کا آغاز ہو گا، تقسیم اور دھڑے بندی کی وجہ سے بھارتی ووٹرز تھکاوٹ کا شکار ہوگئے۔

پولنگ بھارت کے معیاری وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوگی اور کسی وقفے کے بغیر شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کو تامل ناڈو میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مرکزی وزیرِ ٹرانسپوٹ 3 گڈکری ناگپور سے انتخاب لڑ رہے ہیں جو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا مرکز ہے۔

میزورم میں 6 علاقائی جماعتوں کا اتحاد حکومت کر رہا ہے۔ بھارت میں دوسرے مرحلے کی پولنگ 26 اپریل کو شروع ہوگی۔ لوک سبھا کے انتخابات 7 مراحل میں مکمل ہوں گے۔ پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں لوک سبھا کی نشستوں کی تعداد 543 ہے۔ 8 وزارتیں خطرے میں ہیں۔

پہلے مرحلے کی 102 نشستوں کی تفصیلات کے مطابق تامل ناڈو میں تمام 39 نشستیں، مدھیہ پردیش میں 29 میں سے 6 نشستیں، راجستھان میں 25 میں 12 نشستیں، اتر پردیش میں 80 میں سے 8 نشستیں، اترا کھنڈ میں تمام 5 نشستیں، آسام میں 14 میں سے 5 نشستیں، بہار میں 40 میں سے 4 نشستیں، مغربی بنگال میں 42 میں سے 3 نشستیں، منی پور میں دونوں نشستیں، میگھالیہ میں دونوں نشستیں، چھتیس گڑھ میں 11 میں سے ایک نشست، میزورم میں واحد نشست، سِکم میں واحد نشست، تری پورہ میں 2 میں سے ایک نشست، (مقبوضہ) جموں و کشمیر میں 5 میں سے ایک نشست، انڈمان اور نکوبار آئی لینڈز کی واحد نشست، لکشادویپ کی واحد نشست اور پانڈوچیری کی واحد نشست۔

واضح رہے کہ 2019 کے انتخابات میں بی جے پی کو تامل ناڈو کی 39 میں سے کوئی نشست نہیں ملی تھی۔ اس بار کچھ ملنے کی امید ہے۔