بھارت میں اسلام فوبیا  کا سلسلہ جاری: باحجاب خواتین کے ریسٹورنٹ میں داخلے پر پابندی

308

دہلی: بھارت میں اسلام فوبیا کا سلسلہ جاری ہے،  دارالحکومت کے ایک ریسٹورینٹ کے مالک نے باحجاب خواتین کو اپنے ہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باحجاب خاتون نے بتایا کہ ہم تمام دوستیں ہمیشہ برقع پہن کر باہر نکلتی ہیں، آج جب لنچ کرنے ایک ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے تو مالک نے ویٹر کو بھیج کر کہلوایا کہ برقع اتار کر اندر آئیں ورنہ باہر جائیں۔

باحجاب خواتین  کا کہنا تھا کہ ہم نے اس رویہ پر ریسٹورنٹ کے مالک سے پوچھا کہ  یہ آپ کی پالیسی ہے کیا ، جس پر وہ گالم گلوچ کرنے لگا، اس طرح کی پالیسی مذہبی نفرت ہے، ہر انسان کو مذہبی بنیادی حق ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں مسلسل دوسری بار نریندر مودی کی حکومت ہے اور ان دس برسوں میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی۔