مل کر آگے بڑھیں گے تو ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی: آصف زرداری

165

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مل کر آگے بڑھیں گے تو ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی، ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غیر ملکی سفراء بھی بطور مہمان شریک ہیں۔

اپنے خطاب میں صدر مملکت کا کہن ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی و صوبائی حکومتوں کو انتخابی کامیابیوں اور ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آپ لوگوں کے اعتماد کرنے اور دوسری بار صدر منتخب کرنے پر اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کا مشکور ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام پر اعتماد کے لیے دونوں ایوانوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ہم اختلاف کو مل بیٹھ کر حل کریں، جو مشکلات ہیں ان میں ہم اختلافات کو لے کر نہیں چل سکتے، ہمیں ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے۔ ہمارا ایجنڈا اور خیالات ہی ملک کو مضبوط بنائیں گے، ایسا سیاسی ماحول بنانا ہوگا جس میں سب کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے، ملک کو آگے لے کر جانے کے لیے تقسیم سے نکلنا ہوگا۔