سندھ کابینہ میں شامل 8 نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

147

کراچی: سندھ کابینہ میں شامل کیے گئے مزید آٹھ وزرا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاس میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔

حلف اٹھانے والے وزرا میں جام اکرام اللہ دھاریجو، مخدوم محبوب الزمان، ریاض شیرازی، دوست علی راہموں، شاہد سلام تھہیم، محمد علی ملکانی، شاہین شیر علی اور طارق تالپور شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مخدوم محبوب الزمان کو محکمہ ریونیو، محمد علی مالکانی کو محکمہ جامعات، شاہینہ شیر علی کو ترقی نسواں اور شاہد تھہیم کو وزیر محنت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔

حلف برداری کی تقریب سے قبل صحافیوں نے گورنرسندھ سے سوال کیا کہ کیا آپ جارہے ہیں؟ جس پر گورنرر نے جواب دیا کہ میں اگلے دس منٹ میں آٹھ وزراء سے حلف لینے جارہا ہوں۔