شیر افضل کار جیم چینج میں سعودی عرب ملوث ہونے کا بیان، پی ٹی آئی کا اظہار لاتعلقی

224
immediate resignation

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  نے شیر افضل کے بیان کی مذمت کی ہے، جس میں انہوں نے  رجیم چینج میں سعودی عرب کو ملوث قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق پی ٹی آئی کے ترجمان نے شیر افضل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ  رجیم چینج میں سعودی عرب کے ملوث ہونے والے بیان  پرپارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے، ہمارے دورمیں سعودی عرب سے اچھے تعلقات تھے۔

انہوں نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار سے متعلق شیر افضل کے خیالات حقائق کے منافی ہیں اور پی ٹی آئی اس بیان سے مکمل اظہار لاتعلقی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ  شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی ملوث تھا، سعودی عرب اور امریکا کے تعاون سے رجیم چینج آپریشن ہوا۔