وفاقی حکومت کا موسم گرما کیلئے دفاتر کے اوقات کار جاری

140

اسلام آباد: موسم گرما کیلئے وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے باقاعدہ  موسم گرما کیلئے دفاتر کے اوقات کار کیلیے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہاکہ تمام سرکاری دفاتر صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک کھلے رہیں گے،ہفتے میں صرف 5 دن دفتر کھلا رہے گا جبکہ 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر کے اوقات کار ساڑھے 8 سے ساڑھے 3 بجے تک ہوں گے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ  نمازِ ظہر کیلئے ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک وقفہ ہو گا۔