پنجاب میں 16 روپے کی روٹی کے حکومتی احکامات پر مکمل عمل نہ ہوسکا

221

لاہور: پنجاب میں 16 روپے کی روٹی کے حکومتی احکامات پر مکمل عمل نہ ہوسکا، بعض نان بائی اور تندور مالکان اپنے من مانے داموں پر روٹی فروخت کرنے لگے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر خواک الہ یاسین نے مختلف علاقوں میں تندروں پر چھاپے مارے،شیخو پورہ میں اسسٹنٹ کمشنر نے نان بائیوں کی دکانوں اور ہوٹلز کی چیکنگ کی، جہاں انہوں نے 11نان بائیوں اور تندور مالکان پر ساڑھے 8ہزار روپے جرمانہ کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کرکے 16 روپے مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس پر نان بائی ایسوسی ایشن نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم تندور کی روٹی سستی نہیں کرسکتے، اس حوالے سے روڈوں پر احتجاج کرینگے۔