افغان طالبان  شدت پسندوں کو محفوظ پناہ گاہ نہ دیں، امریکا

217

واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ افغان طالبان پر واضح کر دیا ہے کہ شدت پسندوں کو محفوظ پناہ گاہ نہ دیں، دہشت گرد گروہوں کے بڑھتے خطرات سے متعلق چوکنا رہتے ہیں،طالبان   انسداد دہشت گردی کے اپنے تمام وعدوں کو پورا کریں۔

امریکا کے محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا اور مغربی ممالک کے خلاف داعش کے دہشت گرد حملے روکنے کے لیے کام جاری رکھیں گے،امریکا چاہتا ہے کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

 ان کا کہنا تھا کہ فروری 2022 میں صدر جو بائیڈن کے حکم امریکی فوجیوں نے داعش کے سربراہ حاجی عبداللہ کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا، صدر کی ہدایت پر امریکہ نے کامیابی کے ساتھ افغان دارالحکومت کابل میں القاعدہ کے امیر ایمن الاظواہری کو فضائی حملے میں ہلاک کیا۔