امریکی ریاست میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی

452
platforms down

واشنگٹن: امریکی ریاست میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ریاست فلوریڈا میں 14 سال سے کم عمربچوں کے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز (سوشل میڈیا) پر اکاؤنٹ بنانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 14 سال سے کم عمر بچوں کے پہلے سے بنے ہوئے اکاؤنٹس کو بھی ختم کریں۔

ریاستی حکام کی جانب سے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون جاری کردیا ہے، جس پر عمل درآمد آئندہ برس جنوری سے شروع کردیا جائے گا۔

مقامی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ حفاظتی خدشات کے پیش نظر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کے خلاف پابندی لگائی گئی ہے۔کیلی فورنیا، کنساس اور دیگر کئی امریکی ریاستوں میں بھی بچوں کےسوشل میڈیا استعمال کی حدیں مقرر کی گئی ہیں۔

بچوں میں ڈپریشن اور خودکشی کے رجحان میں اضافےکی وجہ سے امریکی ریاستوں میں یہ اقدام کیےگئے ہیں جب کہ میٹا اور ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کمپنیوں کے اتحاد نے امریکی ریاستوں کے اقدام کوعدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔