حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

418
chest pain

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کے امیدوار سیف باری کی درخواست پر الیکشن کمیشن، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردئیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار سیف باری کی پی ایس 129 پر کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے سے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ فارم 45 کے مطابق سیف باری نے پی ایس 129سے کامیابی حاصل کی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے عوام کے سامنے کہا ہے وہ اس حلقے سے کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔

 حافظ نعیم الرحمان نے اپنے انتخابی اخراجات سے متعلق فارم سی بھی جمع نہیں کرایا ہے، الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ پی ایس 129 پر کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ ہم الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کیخلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرسکیں۔

عدالت نے الیکشن کمیشن، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے 9 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔