اسپارک کی نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے کیلیے سگریٹ مزید مہنگی کرنے کی تجویز

339

اسلام آباد:سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ (اسپارک) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سگریٹ پر ٹیکس بڑھا کر نظام صحت پر اٹھنے والے اخراجات میں نمایاں کمی لاسکتی ہے۔

اسپارک نے کہاکہ  تمباکو نوشی متعددبیماریوں کا باعث بنتی ہے جن میں پھیپھڑوں کا کینسر، دل ، فالج، سانس کی بیماریاں اور دیگر مختلف کینسر شامل ہیں، تمباکو نوشی سے جڑی بیماریوںکی خاطر نظام صحت پر آنے والے اخراجات سے ملک کی جی ڈی پی کا 1.6 فیصد سالانہ نقصان ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنٹری ہیڈ کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز(سی ٹی ایف کے)ملک عمران احمدنے کہا کہ تمباکو نوشی سے جڑی بیماریوں کے علاج پر خطیر رقم خرچ ہوتی ہے، تمباکو کے استعمال کی حوصلہ شکنی، نوجوانوں،نظام صحت اور معیشت کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کے پاس موثر حکمت عملی سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کرنا ہے ۔