اونچی آواز میں فون پر بات کرنے پر تلخ کلامی، باپ نے جوان بیٹے کو قتل کردیا

266
more deaths

بھارت : باپ نے بیٹے کو فون پر اونچی آواز میں بات کرنے پر قتل کردیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست مہارشٹرا کے ضلع ناگپور کے پپرا گاؤں میں پیش آیا ۔

پولیس کے مطابق سراج نامی نوجوان فون کال پر اونچی آواز میں بات کررہا تھا جس پر اس کے والد نے اعتراض کیا۔

بعدازاں بات اس حد تک جا پہنچی کہ باپ نے بیٹے پر اسٹیل کی راڈ سے حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا.

پولیس نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق باپ اور بیٹا دونوں نشے کے عادی تھے اور حادثے کے وقت بھی دونوں نے نشہ کیا ہوا تھا، باپ پر مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔