ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

286

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ فٹنس کیمپ منگل سے کاکول ایبٹ آباد میں شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق 29 کھلاڑی منگل کے روز سے کاکول ایبٹ آباد میں منعقدہ فٹنس کیمپ میں حصہ لینے کیلئے آج رپورٹ کریں گے۔ مارچ 26 سے شروع ہونے والا کیمپ 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

کیمپ میں بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، ،محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، فخرزمان، ،حسیب اللہ، عثمان خان، صائم ایوب ، محمد حارث ،سعود شکیل ، سلمان علی آغا، افتخار احمد،  عرفان خان نیازی، شاداب خان ، اعظم خان ،عماد وسیم ، محمد نواز، اسامہ میر ، محمد  عامر ، مہران ممتاز، حسن علی ، ابرار احمد، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، وسیم جونئیر ،محمد علی، زمان خان ،حارث رؤف اور عامر جمال شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ یہ کیمپ پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقد کر رہا ہے جس میں ایک خاص حکمت عملی کے مطابق کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے تیار کیا جائے گا، جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور امریکا و ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شامل ہے۔

کیمپ میں تجربہ کار ٹرینرز اور کوچز کی رہنمائی میں کھلاڑی ایک جامع پروگرام کے تحت  ٹریننگ حاصل کریں گے جو ان کی فٹنس لیول، چستی، لیڈرشپ اور اسٹریٹجک سوچ اور میدان میں مجموعی کارکردگی کو بلند کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کیمپ میں بنیادی توجہ ٹیم کی تیاری پر ہوگی اور اس کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی اور ذہنی طاقت کو بڑھانا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بہترین حالت میں ہوں۔