احد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی کا معاملہ، ایچی سن کالج کے پرنسپل عہدے سے مستعفی

333

لاہور: پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل اے تھامسن نے استعفا دے دیا، ایچی سن کالج کے پرنسپل نے اسٹاف کوخط کے ذریعے اپنے استعفے سے آگاہ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ گورنرہاؤس کے متعصبانہ اقدامات نے اسکول کی گورننس اور نظم و نسق کو خراب کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل اے تھامسن نے خط میں مزید لکھا کہ کچھ لوگوں کو ترجیح دینے کے لیے اسکول کی پالیسی کو نقصان پہنچایا گیا، اسکول میں سیاست اور اقربا پروری کی کوئی گنجائش نہیں، یکم اپریل کے بعد مینجمنٹ اور داخلوں میں کوئی کردار ادا نہیں کریں گے۔

 واضح رہے کہ وفاقی وزیر احد چیمہ کی بیوی نے فیس معافی کیلیے گورنر پنجاب کو درخواست دی تھی،گورنر پنجاب کے کہنے پر احد چیمہ کے دونوں بچوں کی 3 سال کی فیس معاف کرکے پرنسپل کے  آرڈرز بھی مسترد کردیے تھے، جس میں انہوں نے بچوں کا داخلہ منسوخ کردیا تھا۔

خیال رہے کہ کالج کے پرنسپل نے منظور شدہ چھٹی کے دورانیے کے بعد اسکول جوائن نہ کرنے پر احد چیمہ کے بچوں کا داخلہ بھی منسوخ کیا تھا۔