غلام نبی میمن دوسری بار آئی جی سندھ تعینات، نوٹی فکیشن جاری

392

  کراچی: وفاقی حکومت نے ایک بارپھر  غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کر تے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت سندھ کی سفارش پر وفاقی حکومت نے رفعت مختار راجا کوہٹاکرغلام نبی کوآئی جی سندھ  تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے آئی جی رفعت مختار راجا کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ  سندھ حکومت کی جانب سے 4 مارچ کو غلام نبی میمن کی تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار  نے وفاقی حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ حکومت کی مرضی کا آئی جی سندھ تعینات نہیں کیا جارہا ، جس کے 20 روز بعد غلام نبی میمن کو تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری  کردیا گیا ۔