پاکستان میں ارتھ آور کے تحت ایک گھنٹے کیلیے اہم عمارتوں کی غیر ضروری بتیاں بند

207

کراچی: پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح ارتھ آور کے تحت ایک گھنٹے کے لیے اہم عمارتوں کی غیر ضروری بتیاں بند رکھی گئیں۔

ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق ہفتے کی شب دنیا میں ارتھ آور منایا گیا، اور اسی سلسلے میں پاکستان میں بھی ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاؤس، پاک چائنا فرینڈشب سینٹر، الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت دیگر کارپوریشن کی بتیاں بند رکھی گئیں۔

رات ساڑھے 8 تا ساڑھے 9 بجے مختلف سرکاری عمارتوں کی غیر ضروری بتیاں بند کی گئیں۔

واضح رہے کہ 2007 سے منایا جانے والا ارتھ آور اب بتیاں گل کرنے کی تحریک کے طور پر جانا جاتا ہے، ارتھ آور میں دنیا بھر میں لوگ موسمیاتی تبدیلی اور دنیا کو درپیش خطرات کم کرنے کے اقدام پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔