تین لاکھ روپے مالیت کے برانڈڈ جوتے مسجد سے چوری، ایف آئی آر درج

421

راولپنڈی:چورنے جوتے بھی نہیں چھوڑے ،آخرمالک نے بھی ایف آئی آر درج کرادی، ٹیکسلا شہر میں مسجد سے 3 لاکھ کی مالیت کے جوتے لے کر چور فرار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے آئے فرد کے جوتے چوری ہوگئے، چور نے گچی کمپنی کے جوتے ، جس کی مالیت مالک نے 3 لاکھ روپے بتائی  ہے، چور لگژری گاڑی میں آیا تھا، جو جوتے پہن کر فرار ہوگیا۔

جوتے چوری ہونے والے شخص  نے سی سی ٹی وی کی فوٹیج حاصل کرکے متعلقہ تھانے میں جمع کرائی توپولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے  قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔