غزہ میں غذائی قلت سے بچوں کی اموات ناقابل قبول ہیں، وزیراعظم بیلجیئم

293

برسلز : غزہ میں غذائی قلت سے بچوں کی اموات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔ عالمی برادری کو غزہ میں جنگ سے متاثرہ لوگوں تک امداد کی فراہمی میں تیزی لانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

بیلجیئم کے وزیراعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے ایکس پلیٹ فارم پر زور دیا کہ بیلجیئم قابض اسرائیل اور حماس کو فوری طور پر جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنے پر زور دیتا ہے۔

انہوں نے غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت اور قیدیوں کی رہائی میں قطر کے کردار کو سراہا۔قبل ازیں امیر قطر نے بیلجیئم کے وزیر اعظم کے ساتھ غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔