سونے کی قیمت میں اضافہ

202
price of gold

کراچی: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں فی تولے 2750 روپے اضافے کے بعد فی تولے سونے 2 لاکھ  28 ہزار 150 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی  2358 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 602 روپے ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26 ڈالر کے اضافے سے 2174 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں آئے روز اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔