این اے 117 ،عبدالعلیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج

179

  لاہور کے حلقہ این اے 117 سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عبدالعلیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

این اے 117 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ایڈووکیٹ علی اعجاز بٹر نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا، درخواست میں الیکشن کمیشن، آر او اور دیگر امیدواروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ 9 فروری کو جاری شدہ فارم 47 کو کالعدم قرار دیا جائے، 15 فروری کو جاری کیا گیا آئی پی پی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ تمام امیدواروں کی موجودگی میں رزلٹ مرتب کرنے کا حکم جاری کیا جائے، عدالت الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر سے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کرے۔