جماعت اسلامی ملک میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے گی، سینیٹر مشتاق

235
insulting

مری :جماعت اسلامی پاکستان  کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں امن کے قیام اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے گی، کرپٹ افراد کا بے لاگ احتساب ہو گا، بھلے وہ کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں۔

سینیٹر مشتاق احمد  نے کہاکہ   ہم چہرے نہیں نظام بدلنے کے خواہاں ہیں، دو فیصداشرافیہ نے 98 فیصد عوام کو یرغمال بنایا ہے، اب اس حکمران اشرافیہ کو گھر بھیجنا ہو گا، انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے انقلابی منشورمیں نوجوانوں ،کسانوں ،خواتین ،مزدوروں اور اقلیتوں کی بہتری کو فوکس کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ہماری باصلاحیت ٹیم پاکستان کو ایک مضبوط اور مثالی ریاست بنائے گی،غربت، مہنگائی، بد امنی، کرپشن، افراتفری کی ذمہ دار 76سال حکومت کرنے والی جماعتیں ہیں۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی صرف شہروں کی نمائندہ نہیں بلکہ دوردراز کے دیہاتوں کی بھی نمائندہ ہے،8فروری کے دن ترقی کے نشان ترازو پر مہر لگائیں، ہم تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر مہنگائی،بد امنی اور بے روزگاری کے خلاف متحد کریں گے۔