سندھ میں دفعہ 144 نافذ، اسلحہ کی نمائش پر پابندی ا نوٹی فکیشن

742

کراچی:محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر 45 روز کے لیے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کے تحت اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کر دی جب کہ عام انتخابات میں سیکورٹی انتظامات کے موقع پر اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد ہوگی  ۔

محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحہ لہرانے پر پابندی عائد کی ہے ۔ رجسٹرڈ سیکورٹی کمپنیز کے گارڈز ڈیوٹی اوقات میں اسلحہ لے کر چل سکتے ہیں جب کہ دوران سفر گاڑی میں اسلحہ لہرانے پر بھی پابندی عائد ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔