دوسرا ٹیسٹ :آسٹریلین ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ،پاکستان نے بڑی تبدیلی کردی

426

میلبورن :آسٹریلیا نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے ایک غیر تبدیل شدہ الیون کا اعلان کیا جبکہ پاکستان نےتجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو ڈراپ کر دیا۔

میزبان ٹیم نے پرتھ میں پہلے ٹیسٹ میں چار دن کے اندر 360 رنز سے شکست دیا تھا، تیز رفتار اسپیئر ہیڈز پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ سبھی بغیر کسی نقصان کے واپس آئے تھے۔

کھیل کے پہلے دن بارش اور ممکنہ گرج چمک کی توقع ہے لیکن بدھ کی سہ پہر تک مطلع صاف ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

کمنز کا کہنا تھا کہ “مجھے لگتا ہے کہ کھیل ختم کرنے کے لئے کافی وقت ہوگا۔ مجھے نہیں لگتا کہ (موسم) کچھ بھی بدلے گا ۔ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے۔ کافی حد تک گھاس، شاید تھوڑی سخت اور پچھلے سال کی طرح سبز نہیں۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ “ہم سمجھتے ہیں کہ رضوان تیار ہے اور ہم سرفراز کو صحت یاب ہونے اور واپس آنے کے لیے تھوڑا سا وقفہ دے  رہے ہیں۔””یہ حالات کے لحاظ سے ایک حکمت عملی کا فیصلہ ہے اور ہم ہر کھلاڑی سے کیا حاصل کر سکتے ہیں۔”

آسٹریلیا الیون: ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشگن، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، مچ مارش، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (کپتان)، نیتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ اسکواڈ میں شامل ہیں ۔

پاکستان الیون: امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، میر حمزہ، عامر جمال، ساجد خان اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔