حماس کے بہادر اور نڈر بھائیوں کے نام

447

فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے ہر مسلمان دعا گو ہے اور حماس کے بہادر، نڈر اور دلیر بھائیوں پاکستان کا ہر فرد آپ کے ساتھ ہے پاکستان کی تمام مائیں بہنیں آپ سب کے لیے تڑپ تڑپ کر پروردگار عالم سے دعا گو ہیں کہ اللہ آپ کی ایمانی قوت کو بڑھائے۔ اللہ غیب سے آپ کی مدد فرمائے۔ اللہ فرشتوں کے ذریعے آپ کی مدد فرمائے۔ آپ کو استقامت عطا فرمائے۔ آپ کے اسرائیل کی طرف بڑھتے ہوئے قدموں میں برکت ڈال دے اور اس راہ کو آپ کے لیے آسان کر دے اور اس راہ کو آپ کے لیے فتح کا نشان بنا دے۔ آپ کی ہمت اور جرأت کو سلام ہے۔ اللہ کا وعدہ ہے حق آکر رہے گا اور باطل مٹ جائے گا ان شاء اللہ اب اللہ کا یہ وعدہ پورا ہو کر رہے گا۔ سلام ہے فلسطین کی ماؤں بہنوں کو جو طویل عرصے سے آزادی کی جنگ لڑ رہی ہیں کتنے ہی سہاگ کتنے ہی بیٹے کتنے ہی بھائی شہید ہو گئے ماؤں بہنوں کی عزت نہیں کی گئی گھر مسمار کیے گئے مگر سلام ہے فلسطینیوں آپ کبھی مایوس نہیں ہوئے آپ کبھی رکے نہیں کبھی پیچھے ہٹے نہیں کیونکہ آپ مسلمان ہیں اور مومن کبھی جنگ میں پیٹھ نہیں دکھاتا۔ اللہ پر آپ کا توکل اور بھروسا اور ایمان ہی ہے جو آج آپ سرخرو ہونے چلیں ہیں۔ تمام مسلمان آپ کے ساتھ ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مسلمان سربراہ ایک ہو جائیں۔ اپنی فوجیں فلسطین بھیجیں۔ ایک دوسرے کے ہاتھ مضبوط کریں۔ باطل کے آگے ڈٹ جائیں تمام سعودی ریاستیں تیل کی نعمت سے مالا مال ہیں وقت سے فائدہ اٹھائیں یورپ کو ترسا دیں۔ تیل کی ترسیل بند کر دیں ان کی تمام اشیاء ضرورت کا بائیکاٹ کیا جائے۔ پیپسی ہر مسلمان ملک میں بند کر دی جائے۔ اس طرح ان کی معیشت کو ہم دھکا دیں گے۔ آج وقت مسلمانوں سے قربانی مانگ رہا ہے۔ مسلم ممالک کا اتحاد یورپ اور اسرائیل کی اشیاء کا بائیکاٹ پیپسی پر پابندی اتنی قربانیاں تو ہم مسلمان دے ہی سکتے ہیں ہماری ان تھوڑی سی قربانیوں کے عوض ہمارے فلسطینی بھائیوں کی قربانیاں بہت بڑی ہیں۔ ہمیں ان کی مدد اسی طرح کرنی ہے۔ حماس کے بہادر نڈر اور دلیر بھائیوں اللہ کی مدد آپ کے ساتھ ہے۔ تمام مسلمانوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔آپ کی قربانیوں، ہمت اور جرأت اور عقیدے پہ پکا یقین سلام ہے آپ پر۔ اللہ آپ سب کو سلامتی عطا فرمائے۔ ترقیاں فتوحات عطا فرمائے۔ کامیابیاں آپ کا نصیب ہوں۔