کون سے مقدمات ترجیحاً سنے جائیں گے، سپریم کورٹ کی پالیسی تیار

588
priority

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں کس نوعیت کے مقدمات ترجیحی بنیادوں پر سنےجائیں گے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے ترجیحات طے کر لیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے سات نکاتی پالیسی کی منظوری دی، وہ مقدمات جن کا جلد فیصلہ قانونی تقاضا ہے انہیں سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا۔

پالیسی کے مطابق ٹیکس اور انتخابی تنازعات کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے گا، ضمانت قبل از گرفتاری اور ضمانت بعد از گرفتاری مقدمات بھی ترجیحی بنیادوں پر سنے جائیں گے۔

10 سال تک سزا کے فوجداری مقدمات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے گا، ایک ہی فیصلے کیخلاف متعدد درخواستوں والے مقدمات بھی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کیلئے مقرر ہوں گے۔