عوام پر ہونے والے مظالم کیخلاف سب کو مشترکہ جدوجہد میں شامل ہونا چاہیے،مولانا عبدالحق ہاشمی

1286
atrocities

کوئٹہ:  امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بجلی قیمتوں میں ناروا اضافے کے خلاف دوستمبرصوبہ بھر میں ہڑتال کوکامیاب بناناہر فرد قوم وعوام کی ذمہ داری ہے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھاکہ تاجر برادری سماجی فلاحی تنظیمیں ،دکاندار تاجروں کی تنظیمات اس اجتماعی عوامی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں بجلی ،پٹرول ،گیس قیمتوں میں اضافہ سے سب متاثرہے اس لیے سب ملکر مشترکہ طور پر ہڑتال کو کامیاب بنائیں تاکہ حکمران مجبور ہوکر قیمتوں میں اضافہ واپس لیں ۔عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف سب کو ملکر مشترکہ جدوجہد میں شامل ہونا چاہیے۔ امرائے اضلاع وذمہ دارہر ضلع میں دیگر طبقات سے ملکر ہڑتال کوکامیاب بنائیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کا کوئی ولی وارث نہیں ۔ڈالر کی اُڑان کو روکھنے والاکوئی نہیں ۔بھاری سودی قرضوں کا حصول ،شاہ خرچی ،مفت بجلی مفت گیس ،مراعات ومفادات ،اقرباء پروری کرپشن وکمیشن کا حصول ہر سطح پر جاری ہے پی ٹی آئی ،پی ڈی ایم کے بعدنگران حکومت بھی نااہل حکمرانوں کے ناکام پالیسیوں کاتسلسل ہیں عوام بجلی کی قیمتوں میں بار باراضافہ سے پریشان ہیں ڈالر کی انچی اُڑان بھی امریکہ وآئی ایم ایف کی غلامی کا گٹ جوڑہے ڈالرکے اُڑان کیساتھ قرضے نہ لینے کے باوجود بھی قرضوں میں اضافہ ہورہاہے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہناتھا کہ بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ،ااورڈالراُڑان سے لٹیرے کسی صورت متاثر نہیں ہورہے صرف غریب عوام متاثر اور دو وقت کی روٹی کے حصول کیلئے پریشان ہیں۔ دو ستمبر کے ہڑتال کو کامیاب بناکر ہم عوام کیساتھ ملکر حکمرانوں کے عوام دشمن پالیسیوں کو ناکام بنائیں گے عوام اگر اُٹھ گیے تو کوئی طاقت عوام کا راستہ نہیں روک سکتا۔