انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

256

کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں بدھ کوبھی ڈالرکی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔انٹربینک میں ڈالر کا بھاو ایک روپیہ 9 پیسے گرا ہے۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا ہے۔انٹر بینک میں گذشتہ روز ڈالر 278 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھا ایک روپیہ کم ہو کر 281 روپے ہوگیا ہے۔

 خیال رہے کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کروا دیے ہیں جب کہ آئی ایم ایف سے بھی پاکستان کو قسط کی رقم جلد ملنے کی امید ہے  جس کے بعد تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔