قومی اسمبلی میں پنجاب اور اسلام آباد پولیس کیخلاف قرارداد لانے کا اعلان

264

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے خلاف قرارداد لانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد پولیس بے ایمان ہو چکی ہے۔

پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے ساتھ پولیس گردی ہو رہی ہے اور یہ سب کچھ کرائے کی پولیس کر رہی ہے ۔

 اسلام آباد میں اس معاملے کے براہ راست ذمہ دار وزیر داخلہ محسن نقوی، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی ہیں ، اس لیے وزیر داخلہ اور پولیس سربراہان کو قومی اسمبلی میں بلائیں گے۔