پی ٹی آئی کے بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر

184
not a good omen

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے ، پی ٹی آئی انتشار کا شکار نہیں ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ہماری بات ہوئی ہے ،بانی پی ٹی آئی کو آج جیل انتظامیہ نے میڈیا سے بات کرنے سے روکا، ہمارے کافی سارے وکلاء کو آج جیل کے اندر نہیں جانے دیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کے بارے میں کوئی بات ہوگی تو وہ میں لے کر آؤں گا یا عمران خان صاحب خود بتائیں گے جیل میں ، جس دن بات چیت ہوئی تو ہم میڈیا کو بتائیں گے، کسی مذاکرات کے بارے میں کسی ادارے سے بات کرنے کا اختیار پارٹی کے کسی نمائندے کو نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے بیک ڈور کسی سے کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف نواز شریف کے سارے کیسز معاف ہوئے دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کو جعلی کیسز میں سزائیں دی گئیں ،شیر افضل مروت کا نام پی اے سی کی چیئرمین کے لیے واپس نہیں لیا گیا لیکن اس معاملے پر کل تک فیصلہ ہوجائے گا،