ورلڈ کپ 2023: پاکستان کا مقابلہ 15 اکتوبر کو بھارت سے ہوگا

450

بھارت :آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی بھارت کے سپرد ہے، شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے ساتھ 15 اکتوبر کو کھیلے گا ۔

ایونٹ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا، پاکستان پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گا۔

World Cup 2023: Pakistan to face India on October 15

دوسری جانب ممبئی کے علاوہ پاکستان نے بھی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر احمد آباد میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ تاہم بی سی سی آئی اور پی سی بی کے درمیان ایشیاکپ ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

احمد آباد میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کا مقابلہ 15 اکتوبر کو بھارت سے ہونا ہے کیونکہ کرکٹ باڈی نے انتہائی متوقع ایونٹ کے میچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔